غیبی مدد آن پہنچی۔۔!! بڑے ترقی یافتہ ملک نے پاکستان کو خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اردو ٹی وی غیبی مدد آن پہنچی ۔جاپانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ جاپان یو این ہیبیٹیٹ کو کے پی کے میں سکولوں کی تعمیر کے لئے 47کروڑ 10لاکھ ین فراھم کرے گا۔ جاپانی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق اس کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو مستحکم تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے،

جاپانی سفیر متسودا کونینوری اور یو این ہیبیٹیٹ کے علاقائی نمائندہ کوریساوا نے معاہدہ پر دستخط کئے، اس فنڈ سے 150سکولوں کی تعمیر نو اور 12نئے سکول تعمیر کئے جائیں گے۔ جاپانی سفارتخانہ کے مطابق جاپانی امداد سے قدرتی آفات کے دوران مضبوط انفراسٹرکچر کے حامل سکول تعمیر ہوں گے، ڈیزاسٹر ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لئے موثر طور پر تیاریوں کی ضرورت ہے۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لئے پاکستان کی سپورٹ جاری رکھے گا، تعلیمی شعبے میں سہولیات کی فراھمی کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *