شیخوپورہ سے خبر

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں جڑانوالہ روڈ پر لڑکی سے شرمناک فعل کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کی جانب سے اجتماعی بداخلاقی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔پولیس کے مطابق سڑک پر بس خراب ہونے کی وجہ سے دوسری بس کی

منتظر خاتون کو 6 افراد نے لفٹ دینے کے بہانے اپنی شرمناک خواہش کانشانہ بنایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دی، پھر کوئی چیز پلا کر یہ حرکت کی ۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان اپنا شرمناک مقصد پورا کرنے کے بعد لڑکی کو فصلوں میں ناقابل بیان حالت میں پھینک کر چلے گئے تھے۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.