سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو گئے ۔۔۔ لندن بیٹھے شہباز شریف کے بیٹے نے پاک فوج کے حق میں ایسے بیان جاری کر دیے کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے

لندن(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج ہم سب کیلئے مقدس ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے اداروں نے آئی جی سندھ کو اغوا کیا،سندھ واقعہ رول آف لاپر سوالیہ نشان ہے۔لندن میں میڈ یا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ

آئین کی بالادستی اور سول سپرامیسی ہے،ہم نوازشریف کے بیانئے کے ساتھ کھڑے رہیںگے۔ انہوں نے کہا نیب نیازی گڑھ جوڑ کو دو سال ہو گئے،دو سال میں ہمارے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، سولہ ماہ سے حمزہ شہباز قید میں ہیں،حمزہ شہباز کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔سلیمان شہباز نے کہا کہ ہمارے نجی ذاتی کاروبار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے سوموٹو لیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ڈیلیور نہیں ہوتا اور وہ اداروں کے پیچھے چھپتے ہیں،وہ پاکستان کے قومی اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں،انہیں ریاستی امور کا کچھ نہیںپتہ وہ صرف مخالفین کو گرفتار کرانے کے ایجنڈے پر ہیں۔شہباز شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ بشیر میمن کے اعتراف کے بعد ٹرتھ کمیشن بنایا جائے،پاکستان کے وزیراعظم کو بشیر میمن کے انکشافات پر کٹہرے میں بلایا جائے،بشیر میمن کو بھی بلایا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.