آج کی بڑی خبر۔۔!! نوازشریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج، ملکی سیاست میں بھونچال آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاہور کے شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 120 اے اور بی 121 اے اور بی ،

123 اے اور بی ، 124 اے اور بی و دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے مقتدر اداروں کو بدنام کرنے کے لئے اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو غنڈہ ریاست قرار دلانا ہے۔ لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سارش کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں یکم اکتوبر کو درج کرایا گیا۔ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات مجرمانہ سازش کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں 40 سے زائد لیگی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں پاکستان کے مقتدر اداروں کو بدنام کرنے کے لیے اشتعال انگیز تقاریر کیں، نواز شریف نے تقاریر میں دشمن ملک بھارت کی ڈیکلیئر پالیسی کی تائید کی۔ مقدمے میں کہا گیا کہ نواز شریف کی تقاریر کا مقصد بھارتی افواج کا کشمیر پر قبضے کی کارروائیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نواز شریف کی تقاریر کا مقصد اپنے دوست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالواسطہ فائدہ پہنچانا ہے، نواز شریف کی تقاریر کا مقصد عالمی برادری میں پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں اور مسلح افواج کو بدنام کرنا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے بھی نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی دباؤ کے تحت نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *