وقت وقت کی بات ہے۔۔!! درجنوں گاڑیوں اور محافظوں کے پروٹوکول میں پھرنے والے خادم اعلیٰ شہباز شریف اس وقت کس حال میں ہیں؟ کیسے ہر شخص انہیں بھول گیا؟ حیران کُن احوال

لاہور(ویب ڈیسک) شہباز شریف گرفتار ہیں جب کہ اس دوران ان سے بیٹی کے سوا ملاقات کیلیے کوئی نہیں آیا۔ شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے زیر تفتیش جسمانی ریمانڈ کے 2ہفتے مکمل کر لیے مگر

اس دوران ان سے ملاقات کیلیے کوئی نہیں آیا، صرف ان کی بیٹی جویریہ نے گزشتہ ہفتہ ایک بار اپنے والد سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نیب کے ہاتھوں گرفتار کیا ہوئے ان کے بے شمار چاہنے والے بھی ان کو بھول گئے، مریم نواز ، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے بھی تاحال ملاقات کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمدشہبازشریف اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کو آج ( منگل )احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے عدالت لایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کی قیادت نے اراکین اسمبلی ، پارٹی رہنمائوںاور کارکنوںکو قیادت سے اظہار یکجہتی کیل ئے احتساب عدالت پہنچنے کی کال دی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *