سجن جندال نواز شریف کو لے ڈوبا ، پاکستان سے لاکھوں ٹن لوہے کا سکریپ سمگل کرنے کی کوشش میاں صاحب کی سیاست کا کس طرح کباڑہ کر گئی؟ سیف اللہ نیازی کے انکشافات

راولپنڈی( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ملک و قوم کے پاس عمران خان کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، ملک میں آج بھی کچھ لوگ جمہوریت کی بجائے اپنی چوری بچانے کیلئے اپنی اولادوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ نواز شریف، سچن جندال

سے راہداری معاہدے کے تحت لاکھوں ٹن سکریپ پاکستان سے بھارت لے جا نا چا ہتا تھا۔نواز شریف آج بھی بر طانوی حکومت پر یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اگر وہ پاکستان گیا تو حکومت اور فوج اسے نہیں چھوڑے گی۔گزشتہ روز لیاقت باغ میں تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں سیف اللہ نیازی نے کہا کہ ہمارا لیڈر ڈکلیئر ڈ صادق اور امین ہے ، آئندہ 15روز میں فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں ہزاروں کارکنان کا ورکرز کا کنونشن کیا جائے گا ۔تقریب سے صداقت علی عباسی،ڈاکٹر اطہر مسعود، عارف عباسی، سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنوں پر مشتمل شمالی پنجاب کی تمام پارٹی تنظیموں کے عہدیداروں نے حلف لیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *