ایاز صادق نے دشمن کو خوش اور اپنوں کو رنجیدہ کیا ۔۔۔ نامور (ن) لیگی رہنما کا سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر حیران کن رد عمل

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت دکھی اوررنجیدہ ہوا،ایاز صادق جیسے ذمہ دار آدمی کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا جس سے ملک کا وقار کم اور دشمن خوش ہوا،ان کابیان سچ ہے یا

جھوٹ قابل مذمت ہے،اس بیان کے بعد ایاز صادق کو کھلی چھٹی نہیں دینی چاہئے،مجھے ایاز صادق اور نواز شریف کے متنازعہ بیانات پر شرمندگی ہے،نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں،میرا لیڈر ذہنی طور پر بیمار ہے تو اس کا علاج ضروری ہے، شہباز شریف کا بیانیہ درست اور وہ بہتر قیادت کر سکتے ہیں،اُنہیں آگے آنا چاہئے۔لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئےمیاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ ہم مسلم لیگی پاکستان کے لیے ہیں کسی خاندان کے لیے نہیں،نواز شریف صاحب جسمانی بیماری کے ساتھ ساتھ ذہنی بیماری کا بھی شکار ہو گئے ہیں،نواز شریف صاحب کو علاج کی ضرورت ہے، آل پارٹیز کانفرنس اور کوئٹہ جلسے میں میاں صاحب کا جو بیان آیا وہ مسلم لیگ اور پاکستان کے حق میں نہیں تھا،نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کے الزامات سچ یا جھوٹے ہو سکتے ہیں، عدالتوں سے فیصلے غلط بھی ہو جاتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ملک کے اداروں کے خلاف بولنا شروع کردیں،مجھے ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے، چوہدری نثار نے بھی ان کے خلاف سٹینڈ لیا اور آج بھی وہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ کیا آپ نے ہی ہر دفعہ وزیراعظم بننا ہے؟میں سمجھتا ہوں کہ شہباز شریف کا بیانیہ درست ہے اور وہ بہتر قیادت کر سکتے ہیں ،اس لیے شہباز شریف یا جو بھی اُن سے بہتر ہے اس کو آگے لایاجائے،میری نشست مسلم لیگ سے ہے اور میں اب بھی مسلم لیگ میں ہوں ،میں شیر کے نشان پر رہ کر کہہ رہا ہوں کہ شیر کے نشان کو درست کرو، میں جو بات کر رہا ہوں وہ نون لیگ کے نوے فیصد لوگوں کا خیال ہے،مسلم لیگ کو اکھٹا رہنا چاہئے لیکن قیادت تبدیل کر کے اس کو چلانا چاہئے،مسلم لیگ ق بھی مسلم لیگ ہے اور پگاڑا کی مسلم لیگ بھی ایک ہے،اگر مسلم لیگ کے تمام دھڑے کوئی اکٹھا کر سکتا ہے تو ٹھیک ہے،ایاز صادق نے جو بیانیہ دیا وہ سراسر زیادتی ہے یہ ہرگز محب الوطنی نہیں ہے ۔انہوں نےکہاکہ وزیرا عظم عمران خان کےاندربھی غلطیاں ہوں گی،مریم نوازہماری محترم بہن ہیں مگرجو بھی غلطی کرےاسےسزا ملنی چاہیے ، میاں صاحب کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو تو لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اس کو بھی عزت دو، وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کراچی سے خیبر تک تمام کسانوں کو مفت بیج دیں، میری سروسز حاضر ہیں،مفت آٹا دیں میں مدد کرنے کو حاضر ہیں، صاحب حیثیت بندہ دو سے تین فیصد آٹا مہنگا خرید سکتا ہے مگر غریب کو مفت آٹا دیں، میں فارمولہ بنا کر دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اردگرد کے لوگ ریاست مدینہ کے معانی نہیں سمجھتے، تمام ممالک میں سے علما ئے کرام کو پاس بلائیں اور ان سے ریاست مدینہ کا منصوبہ بنوائیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.