لکھ دی لعنت ۔۔۔!!! سودے خود اور بدنام ہمیں کرتے ہیں‘ مولانا غیاث الدین پھٹ پڑے، بڑے پول کھول دئیے

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے باغی رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کا کہنا ہے کہ انہیں لوٹا کہنے والے خود لوٹے ہیں، یہ خود سودے کرتے ہیں اور ہمیں بدنام کرتے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں بدسلوکی کا نشانہ بننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا غیاث الدین نے کہا کہ ہمیں نوٹس دینے والے پہلے اپنے

گریبان میں جھانکیں، شہباز شریف کسی سے ملتے ہیں تو کوئی نوٹس نہیں لیتا، شہباز شریف کہتے تھے کہ زرداری کو پکڑوں گا لیکن اب ملاقاتیں کرتے ہیں، سودے خود کرتے ہیں اور بدنام ہمیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لوٹا کہنے والے خود لوٹے ہیں۔ نواز شریف اگر اتنے ہی مسلم لیگی ہیں تو واپس آئیں اور سیاسی جدوجہد کریں، خود خاندان سمیت باہر چلے گئے اور ہمیں نوٹس بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پارٹی سے نکال بھی دیا گیا ہے تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر دکھاوں گا، خواہشات کے پجاری آج پارٹی میں براجمان ہوئے بیٹھے ہیں، قومی اسمبلی میں (ن) لیگ نے فیٹف پر ووٹ دیا تو ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے کیوں نہیں نکالا گیا۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران لیگی اراکین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے باغی ارکان کو ایوان میں داخلے سے روک دیا تھا۔ ان میں مولانا غیاث الدین ، جلیل شرقپوری اور فیصل نیازی شامل ہیں۔ لیگی ارکان نے فیصل نیازی سے تو اپوزیشن لیڈر کے چیمبز میں استعفیٰ بھی لکھوالیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *