آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ؟ حکومت جلد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کیا کرنے والی ہے ؟ فواد چوہدری نے حکومتی کارڈز شو کروا دیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکومتی حکمت عملی کا ایک اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، آگے دیکھئے گا ہمارا پتے کیا ہونگے؟ن لیگ کے بہت سے لوگ تصویر یں کھینچوا رہے ہیں اور بہت سے تصویر میں نہیں رہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، آگے دیکھئے گا ہمارا پتے کیا ہونگے؟ن لیگ کے بہت سے لوگ تصویر یں کھینچوا رہے ہیں اور بہت سے تصویر میں نہیں رہے،جب ہماری حکمت عملی سامنے آئے گی تو (ن)لیگ کو پتہ لگے گا کہ یہ کام بڑا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں چاہے وہ جلسے یاجلوس کریں اپوزیشن کا حق ہے،جس طرح مرضی اپنی تحریک چلائیں،ن لیگ کو توڑنا ہماری حکمت عملی نہیں،اگر یہ ہماری حکمت عملی ہوتی تو آج ن لیگ میں کوئی بندہ نہیں بچتا ،جو تحریک انصاف کی سٹرٹیجی ہے، عثمان بزدار اس پر ہی عمل کریں گے۔ہم ملک کو جوڑنے آئے ہیں توڑنے نہیں ۔ایک اور خبر کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا کورونا وائرس کی ویکسین کی ریسرچ کے لیے 3 بلین روپے خرچ کررہا ہے۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ ریسرچ اور انوویشن تکے میں نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے جدوجہد اور سرمایہ ہوتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ریسرچ بجٹ آدھا کردیا گیا ،دنیا میں بڑھایا جارہا ہے،پیسے ہوتے نہیں اور ضائع ہوتے ہیں، کئی محکمے ایک ہی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روٹین کے آلو، گاجر بیچ کر او پر نہیں جا سکتے ، بائیواور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر فوکس کرناہوگا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تین کمپنیاں ڈرون بنا رہی ہیں۔بہت جلد تحریک انصاف کی حکومت اس پالیسی کو منظر عام پر لائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *