دشمنوں کا منہ کالا : پاکستان کے قابل فخر بیٹے عاصم سلیم باجوہ نے نئے پاکستان کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈال دیا ۔۔۔۔پاکستان کی قسمت بدل دینے والا اعلان

رحیم یارخان (ویب ڈیسک)چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے سپیشل اکنامک زون کا مقصد صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنا ہے ۔ سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں اور صنعکاروں کو بین الاقوامی معیار کی مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں جس سے صنعتوں کیلئے ڈیوٹی فری اور دس سال کیلئے

ٹیکس ہالیڈے کی سہولیات میسر ہوں گی اور کثیر تعداد میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق نائب صدر ،سابق ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی پنجاب عبدالرؤف مختار،میاں محمودچیئرمین پاک سعودیہ جوائنٹ چیمبر ، ملک سہیل حسین چیف کوآرڈی نیٹر یو بی جی و ایف پی سی سی آئی اور ولید احمدسے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان کا امیج اور معیشت تیزی سے گرو کررہی ہے ۔ وفد نے صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا اورسیشل اکنامک زون میں رحیم یارخان انڈسٹری کا بھرپور حصہ رکھنے کا مطالبہ بھی کیا ۔عاصم سلیم باجوہ نے انہیں یقین دلایا سپیشل اکنامک زون میں رحیم یارخان کوبھرپور حصہ ملے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *