روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح

روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. عمران خان

نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائز امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد( 08 اکتوبر ۔2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائز کے امور سے متعلق جائزہ لیا گیا. وزیر اعظم کو چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ سے متعلق مجوزہ پالیسی پیش کی گئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو مجوزہ پالیسی کے خدو خال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی.اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وفاقی سیکرٹریوں اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور صوبائی چیف سیکرٹریوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ان تینوں ترجیحات کے حوالے سے طے شدہ اہداف کے حصول میں کلیدی کردار کا حامل ہے.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برس کے عرصے میں ایس ایم ایز کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جس کے نتیجے میں ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومتی ترجیحات کے پیش نظر تمام وفاقی محکمے اور صوبائی حکومتیں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں. انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ایم ایز کو تمام ممکنہ آسانیاں بشمول قواعد و ضوابط کو آسان بنانے، کریڈٹ کی فراہمی، ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے اور کاروبار میں سہولت کاری کے لیے پرعزم ہے اجلاس میں وزیر اعظم نے وزیر صنعت حماد اظہر کو ہدایت کی صوبوں کی مشاورت سے مجوزہ ایس ایم ای پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے.وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایس ایم ایز کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے اب وفاقی محکمے اور صوبائی حکومتیں ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں.

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایس ایم ایز کے قواعدو ضوابط کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے، کریڈٹ فراہمی، ٹیکس نظام کو سہل بنانے اور کاروبار میں سہولت کاری کے لیے بھی ہم پرعزم ہیں دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دیا ہے. وزیر اعظم کے حکم پر ملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کر دیا گیا ہے صوبوں میں سٹیزن پورٹل پر افسران کے 8 ہزار 864 ڈیش بورڈز کو ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے وزیر اعظم آفس کی جانب سے ملک بھر کے 8 ہزار864 سے زائد سرکاری دفاتر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا جس میں سرکاری افسران کو اپنے ڈیش بورڈز سے کمزور طبقہ کی شکایات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *