میرے پاکستانیوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بڑے خطرے سے پیشگی آگاہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہا ہے کہ سرد موسم میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤکا خطرہ بڑھےگا جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سےحکمت عملی اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح اور کیسز کی بڑھتی صورتحال

پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کوروناکی دوسری لہرکےنتیجےمیں متاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں وبا کا پھیلاؤ اور نقصان دیگر ملکوں کےمقابلےمیں کم ہوا لیکن 6ہفتے میں سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کا مرض دوبارہ سراٹھا رہا ہے۔کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاجارہاہے عوام کوکوروناکی دوسری لہرسےبچانےکیلئےماہرین نےتجاویزپیش کردی ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا کہ غیرضروریسرگرمیاں جن کاتعلق معیشت، تعلیم سےنہیں محدودکیاجائے اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کوکوروناکی لہر،مزیدنقصان سےبچانےکیلئےبروقت فیصلہ سازی ضروری ہے، سردموسم میں کوروناکی وبا کےپھیلاؤکاخطرہ بڑھےگاجس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سےحکمت عملی اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حفاظتی اقدامات اورماسک کےاستعمال کو ہر صورت یقینی بنایاجائے. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آسٹریلیا کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے افغان امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔ وزیراعظم عمران خان اور آسٹریلوی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا، دونوں رہنماﺅں میں دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک پر کورونا کے اثرات سے آگاہ کیا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے کوروناکے دوران حکمت عملی سے آگاہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے کوروناکے دوران آسٹریلیوی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے صحت کے ساتھ لوگوں کے معاش کی حفاظت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے معیشت کومتحرک کرنے پرتوجہ دی،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے کوروناکیسزمیں کمی آئی ،آسٹریلیوی وزیراعظم نے پاکستانی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کامیاب رہی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ آسٹریلیا کی دعوت دی۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں،کورونا کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بھی شروع ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *