فیاض الحسن چوہان جیت گئے بھارتی میجر ہار گیا ، بھارتی چینل پر ہونیوالے ایک زبردست ٹاکرے کی تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھارتی چینل کے شو میں میجر گورو آریا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔صوبائی وزیر کے آئینہ دکھانے اور تابڑ توڑ اٹیکس پر ان کا مائیک بند کردیا گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات نے بھارتی چینل ایک پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے ابھی نندن کو بھیج کر صلاح الدین ایوبی کی یاد دلادی، عمران خان نے بھارت کو چاروں شانے چت کرکے پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی منتیں کرکے ابھی نندن کو واپس بلایا، بھارتی فوج اور مودی کو پاک فوج کے سامنے نظریں جھکا کر رکھنی چاہئیں۔فیاض الحسن چوہان نے بھارتی چینل پر طیارے گرانے، ابھی نندن کو چائے پلا کر بھیجنے کی بات کی تو پروگرام کے میزبان اور میجر گوروآریا کی بولتی بند ہوگئی اور انہوں صوبائی وزیرپنجاب کا مائیک بند کردیا۔فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ بھارتی چینل نے منتیں کرکے شو کے لیے وقت لیا، طے پایا تھا کہ شو کے دوران مائیک بند نہیں کیا جائے گالیکن آئینہ دکھانے پرمیرا مائیک بند کر دیا گیا۔ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایئرچیف کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا تھا اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد اس نے بھی چوڑے ہو کر بیانات دیئے ۔ ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا، اس کے بعد تناؤمیں کمی کے لیے اقدامات کیے، بدقسمتی سے اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جارہی ہیں جس سے ملک دشمنوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *