موٹر وے کیس کے مجرم عابد کی گرفتاری میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا حیران کُن کردار سامنے آگیا، جان کر آپ انہیں سیلوٹ کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی نے موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موٹر وے بد اخلاقی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے دن رات محنت کی جب کہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا ملزم کی گرفتاری میں کلیدی کردار رہا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور سمیت 9 اضلاع میں چھاپے مارے گئے جب کہ شواہد اور قانون کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملزم کی گرفتاری کیلئے اقدامات میں ذاتی دلچسپی لیتے رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹر وے ظلم کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ 2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *