مجھے یہ چیز دلی طور پر پسند نہیں مگر آرمی چیف کو ملاقات کے دوران انکار نہ کر سکا کیونکہ۔۔۔!!!محمد زبیر کا تہلکہ خیز انکشاف ،پوری (ن)لیگ دنگ رہ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف سے اپنی خفیہ ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں گلاب جامن شوق سے نہیں کھاتا مگر آرمی چیف کو نہ نہیں کہہ سکا تھا۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے خصوصی ترجمان محمد زبیر

نے اپنی آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ” میں گلاب جامن کا شیدائی نہیں ہوں مگر جب یہ آرمی چیف کی جانب سے پیش کیے گئے تو نہ نہیں کہہ سکا، وہ ایک معزز شخصیت ہیں،چیف آف آرمی سٹاف ہیں”۔انہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات 4 گھنٹوں جبکہ دوسری تین گھنٹوں پر محیط تھی، کھانے سے متعلق سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ” آرمی چیف جانتے ہیں میں پاکستانی کھانے پسند کرتا ہوں، میرے خیال میں انہوں نے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کھانے کے انتظامات کروائے تھے”۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز اور ان کے والد جنہوں نے گزشتہ مہینوں میں آرمی اور ملٹری اسٹیبلیشمنٹ کے خلاف محاذ قائم کیا ہے محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات پر وہ ناراض تو ہوئے ہوں گے؟محمد زبیر نے کہا انہیں میری فیصلہ سازی کی صلاحیت پر یقین ہے، وہ جانتے ہیں میں ہمیشہ وہی کروں گا جو پارٹی کے حق میں بہتر ہوگا”۔طویل انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کے بھائی محمد زبیر نے کہا کہ سیاست اس وقت جذباتی ہوجاتی ہے جب آپ کا بھائی آپ کی مخالف پارٹی کا نمائندہ ہو۔ انہوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔واضح ہو کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے مسلم لیگ ن کے قائد کی اسٹیبلشمنٹ مخالف تقریر کے بعد ترجمان پاک فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف سے 2 بار ملاقاتیں کیں جن میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق بات چیت ہوئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *