مذاکرات کا وقت ختم، اب ۔۔۔ !!! مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے نام ناقابل یقین پیغام بھجوا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں ۔اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ نہ مذاکرات کرتے ہیں نہ مذاکرات کے حق میں ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات منسوخ کرے

اور نئے انتخابات کا اعلان کرے، پاکستان میں حکومت نہیں ہے، جو ہے وہ بیساکھی پر کھڑی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ مسلمان نہیں بلکہ مغربی دنیا شدت پسند ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے ساتھ موجود حکومتی معاہدوں کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، حکومت سکیورٹی نہیں دے سکتی تو جلسوں کی سکیورٹی ہم خود کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.