امارات میں بالآخر پاکستانی پر بھی قسمت مہربان ہو گئی

امارات میں بالآخر پاکستانی پر بھی قسمت مہربان ہو گئی

ٰلاہور کے رہائشی نے 10 لاکھ ڈالر مالیت کی دُبئی ریفل ڈرا جیت لیا

دُبئی اکتوبر2020ء) متحدہ عرب امارات میں سال میں کئی لکی ڈرا ہوتے ہیں پر زیادہ تر بھارتی شہری ہی بڑی مالیت کے کیش انعامات جیتنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر بھارتی باشندے ہی لاٹری ٹکٹس خریدتے ہیں، پاکستانیوں کا اس جانب رحجان کچھ کم ہے۔ اسی وجہ سے پاکستانیوں پر امارات میں لاٹری کے معاملے میں قسمت کم مہربان ہوتی ہے۔مگر آج کا روز پاکستانیوں کے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے۔ کیونکہ ایک پاکستانی نے دُبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئر ڈرا جیت لیا ہے۔ یہ لکی ڈرا 10 لاکھ ڈالرمالیت کا ہوتا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 16 کروڑ 39 لاکھ روپے بنتی ہے۔ جسے اب کی بار لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد شفیق ولد محمد صدیق نے جیت لیا ہے۔

48 سالہ محمد شفیق پچھلے 30 سال سے ابوظبی میں روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔سات بچوں کے باپ محمد شفیق نے سیریس 340 میں ٹکٹ نمبر 4422 گزشتہ ماہ ستمبر کی 10 تاریخ کو خریدا تھا۔ آج ہونے والی قرعہ انداز ی میں اس ٹکٹ کو 10 لاکھ ڈالر کا حقدار قرار دیا گیا۔ دُبئی ڈیوٹی فری کی جانب سے 1999ء میں شروع کیے جانے والے لکی ڈرا میں اب تک صرف 19 پاکستانی یہ انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، زیادہ تر بھارتی باشندے ہی یہ شاندار انعامی رقم جیتتے رہے ہیں۔

محمد شفیق ابوظبی کی ایک پراپرٹی مینجمنٹ کمپنی میں پارٹنر ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد شفیق کو جب یہ خبر دی گئی کہ وہ دُبئی ڈیوٹی فری کی جانب سے 1 ملین ڈالر کا کیش انعام جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تو انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”میں دُبئی ڈیوٹی فری کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ، جن کی بدولت ٹکٹ خریدنے کے کچھ عرصے بعد ہی میں 1 ملین ڈالر کا کیش انعام جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔“

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *