اب اڑیں گے پرزے۔۔۔ ! منی لانڈرنگ ریفرنس:سلمان شہباز کے خلاف عدالت سے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈٖیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل نا ہونے کے باعث سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہبازشریف

کے خاندان کے خلاف گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزرات خارجہ کی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وصول نہیں کررہا۔ لہذا انکے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم شہباز شریف نے شکایات کی کہ نیب کی جانب سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں کھانا زمین پررکھ کہ دیاجارہاہے۔جس پرعدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ شہباز شریف سابق وزیراعلی اور موجودہ اپوزیشن لیڈر ہیں انکی عزت اور تکریم کی خیال رکھا جائے۔تاہم کسی اتھارٹی کو ہرگز اجازت نہیں ہے کہ وہ ملزم کی عزت نفس مجروح کریں۔فیصلے کے مطابق شہبازشریف کے وکلا نے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے ٹرائل میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جس پر دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔منی لانڈرنگ ریفرنس پر آئندہ سماعت 13اکتوبر کو ہوگی۔ کے خاندان کے خلاف گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزرات خارجہ کی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وصول نہیں کررہا۔ لہذا انکے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم شہباز شریف نے شکایات کی کہ نیب کی جانب سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں کھانا زمین پررکھ کہ دیاجارہاہے۔جس پرعدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ شہباز شریف سابق وزیراعلی اور موجودہ اپوزیشن لیڈر ہیں انکی عزت اور تکریم کی خیال رکھا جائے۔تاہم کسی اتھارٹی کو ہرگز اجازت نہیں ہے کہ وہ ملزم کی عزت نفس مجروح کریں۔فیصلے کے مطابق شہبازشریف کے وکلا نے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے ٹرائل میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جس پر دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔منی لانڈرنگ ریفرنس پر آئندہ سماعت 13اکتوبر کو ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *