وزیراعظم آزادکشمیر پر مقدمے کا نوٹس لے لیا

حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیر پر مقدمے کا نوٹس لے لیا:فیاض الحسن چوہان

لاہور( آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیرپر مقدمہ کا نوٹس لے لیا،قصوروارنہ ہوئے تو نام خارج کردیاجائے گا۔ نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف علاج کے لیے باہر گئے لیکن وہ وہاں بیٹھ کر کارکنوں کو پاکستان کے خلاف ابھاررہا ہے۔مفرور ملزم لندن میں بیٹھ کر ریاستی اداروں کے خلاف کارکنوں کو اکسارہاہے، جب ملزم نے گفتگو کی تو جن پر ایف آردرج ہوئی ہے وہ سب وہاں موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ بغاوت کا نہیں اداروں کے خلاف اکسانے کا ہے، مقدمہ درج کرانے والا شخص پی ٹی آئی کا عہدیدار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیر پر مقدمے کا نوٹس لیا ہے، اگر وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے تو نام خارج کر دیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *