(ن) لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا۔۔۔ مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر درج۔۔۔۔۔۔؟حکومت کا سخت ترین اقدام

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت کئی جانب سے (ن ) لیگ کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی،لاہور میں بھی مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، گوجرانوالہ میں جلسہ کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مریم نواز

اور دیگر رہنمائوں سمیت 2200 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی تصدیق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق تھانہ شاہدرہ میں لیگی رہنمائوں کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی ، پنجاب سائونڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں مریم ، کیپٹن صفدر، ملک ریاض ، سمیع اللہ خان ، ملک پرویز، علی پرویز ، بلال یاسین ،سمیع اللہ خان اور سیف الملوک کھوکھر سمیت 2200 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریلیوں کی روانگی کے موقع پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ، مقدمہ میں 16 ایم پی او کی دفعہ بھی لگائی گئی ، یہ بھی کہاگیا کہ شاہدرہ چوک میں کنٹینر لگا کر ن لیگی ریلی نے راستہ بند کیا جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہوتے رہے ۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ گوجرانوالہ جلسے کے بعد حکومت کے اوسان خطا ہو چکے، جلسوں کیخلاف مجرمان سے ایف آئی آر کٹوائی جا رہی ہیں،شاہدرہ میں آج بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ان کا مزید کہناتھا کہ نیب خودشہبازشریف کیخلاف انکوائریاں بندکررہاہے، ملک میں سیاسی انتقام اورمصنوعی احتساب کاڈھول بج رہاہے،شہبازشریف کےمیڈیاٹرائل کاکون جواب دےگا،نیب کواستعمال کر کےگرفتاریاں کی جا رہی ہیں، نیب حکام چیخ چیخ کرشہبازشریف کامزیدریمانڈمانگ رہےتھے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہبازشریف کاموقف تھاکرپشن ثابت ہوجائےتووہ سیاست چھوڑدیں گے، شہباز شریف اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کر ا چکے ہیں، حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، جیسی تقریر کریں گے ویساجواب آئےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.