مدینہ منورہ میں پاکستانی کو اللہ تعالیٰ نے

مدینہ منورہ میں پاکستانی کو اللہ تعالیٰ نے شاندار مو-ت بخش دی

دُکان میں بیٹھا پاکستانی ذکر الٰہی میں مشغول تھا اسی دوران اُس کی مو-ت واقع ہو گئی، سوشل میڈیا پر اس ایمان پرور منظر کی ویڈیووائرل ہو گئی

مدینہ منورہ( اکتوبر2020ء) سعودی عرب دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام ہے خصوصاً مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حُرمت سب سے بڑھ کر ہے۔ لاکھوں حاجیوں، عمرہ زائرین کے علاوہ یہاں پر مقیم تارکین وطن کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں اس مقدس سرزمین پر ہی آخری سانس لینی نصیب ہو ، اور ان کی میت کو اسی متبر ک مٹی کے سپُرد کر دیاجائے۔ مدینہ منورہ میں کئی دہائیوں سے مقیم ایک پاکستانی کو عین اس وقت مو-ت کی گھڑی نے آن گھیرا جب وہ ذکرِ الٰہی میں مشغول تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق مدینہ کے علاقے العیس میں واقع ایک دُکان میں موجود پاکستانی اُنگلیوں کی پوروں پر تسبیح پڑھ رہا تھا۔ اسی دوران اس کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ اللہ کا ذکر کرتے کرتے پہلے آگے میز پر جھُکا اور پھر آناً فاناً اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔دُکان میں نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں میں اس کی وفات سے چند لمحے پہلے تسبیح اور پھر وفات پانے کے مناظر محفوظ ہو گئے ہیں۔

یہ پاکستانی گزشتہ تیس سالوں سے روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا اور انتہائی عبادت گزار اور بھلا مانس تھا۔ جسے مدینہ منورہ سے خاص اُنسیت تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی زندگی کی تین دہائیاں یہیں ملازمت کرتے گزار دیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو گئی ہے۔ سعودی اور تارکین وطن نے اس پاکستانی کارکن کی مو-ت کو قابلِ رشک قرار دیا ہے۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جب اسے مو-ت آئے تو اس کے لبوں پر اللہ کی حمد و ثنا کے کلمات ہوں۔ایک ٹویٹر صار ف نے کہا کہ بے شک اللہ کا ذکر مو-ت کی تکلیف کا آسان بنا دیتاہے، جس کا ایک ثبوت یہ ویڈیو ہے۔اللہ کے ذکر میں مشغول اس شخص کو چند لمحوں میں بھی مو-ت آگئی اور لگتا نہیں کہ اسے زیادہ اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ بے شک اللہ اپنے نیک بندوں پر نزع کی اذیت کو آسان بنا دیتا ہے۔ اس پاکستانی کو بھی اللہ نے ایسی شاندار اور ایمان پرور مو-ت عطا فرمائی ہے۔ ہزاروں صارفین نے وفات پانے والے پاکستانی مغفرت اور آخرت میں بلند تر درجات کے لیے دُعا بھی کی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *