راشن پانی جمع کرلیں۔۔۔ایک دونہیں بلکہ کتنے ہفتوں کے لیے لاک ڈائون لگانے کافیصلہ ہوگیا۔عوام کوپریشان کردینے والی خبرآگئی

ڈبلن(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب آئرلینڈ میں 6 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ، مائیکل مارٹن کہتے ہیں،وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پورے یورپ کا سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کرنے جا رہے ہیں۔آئرلینڈ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کی رات سے ہو گا، اس دوران تمام

غیرضروری کاروباری سیکٹرز بند رہیں گے، ریسٹونٹس میں بھی صرف ’’ٹیک اوے‘‘ کی سہولت دستیاب ہوگی، شہریوں کو 5 کلومیٹر سے زیادہ سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔اسکولز اور تعمیراتی سیکٹر پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، ہوٹلز کو بھی کام کرنے کی مشروط اجازت ہو گی، آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں ممکنہ بدترین صورتحال کے حوالے سے ٹھوس شواہد سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث سخت اقدامات کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب وزیرعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے چینی مہنگی ہونے کا ذمہ دار چینی انکوائری کمیشن کو ٹھہرا دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ارکان کےدرمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ وزراءکی اکثریت نےاشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیاجب کہ وزیراعظم نے بھی چینی اور آٹےکی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئےکہاکہ گندم وافر مقدار میں ہےتو آٹےکی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں؟ اور چینی کا اسٹاک موجود ہونے کی رپورٹس کے باوجود قیمت کم کیوں نہیں؟ذرائع کے مطابق اس دوران ندیم افضل چن نے چینی سستی کرنےکا فارمولا دینے کی پیشکش کرتے ہوئےکہاکہ گندم بھی سستی ہو سکتی ہے،متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائیں، دیکھتا ہوں کہ گندم اور چینی کیسے سستی نہیں ہوتی۔ندیم افضل چن نے چینی مہنگی ہونے کا ذمہ دار چینی انکوائری کمیشن کو ٹھہراتے ہوئےکہاکہ شہزاد اکبر چینی مافیاکے خلاف انکوائری کے نام پردھوکہ دیتے رہے۔ انہوں نے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ ‘شہزاد اکبرصاحب اچھی انکوائری کی، چینی سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہوگئی’، اگر انکوائری کے بعد چینی سستی نہیں ہونی تھی توپھرلوگوں کوٹارگٹ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں کمی میں رکاوٹ بننے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.