سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہا ہے

مریم نواز خاتون ہیں اس لئے لحاظ کر رہا ہوں

وارننگ دے رہا ہوں باز آ جاو ورنہ میرے پاس ایسی خبریں ہیں کہ ملک میں سیاسی زلزلہ آ جائے گا، لندن میں سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہا ہے اور نواز شریف اس کے محرک ہیں: وزیر ریلوے

لاہور( ۔ 03 اکتوبر2020ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مریم نواز خاتون ہیں اس لئے لحاظ کر رہا ہوں، وارننگ دے رہا ہوں باز آ جاو ورنہ میرے پاس ایسی خبریں ہیں کہ ملک میں سیاسی زلزلہ آ جائے گا، لندن میں سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہا ہے اور نواز شریف اس کے محرک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی دعوے بھی کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف سے پوچھے جانے والے سوالات کی تعداد 10سے بڑھا کر 30کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کو گواہ بنا کر حلفاً کہتا ہوں کہ اسلامی دوستوں کے ذریعے حکومت سے بارگین کی کوشش کی گئی ہے۔

مریم نواز خاتون ہیں اس لئے لحاظ کر رہا ہوں۔ مریم نواز خاتون ہے اس لئے انہیں رعایتیں ملی ہوئی ہیں ۔ ان کو تنبیہ کرتا ہوں کہ میرے پاس ایسی خبریں ہیں کہ اگر انہیں باہر نکال دوں تو ملک میں سیاسی زلزلہ آ جائے گا۔ قوم کو بتائیں آپ ایک سال اور دس ماہ تک کیوں خاموش رہے۔ وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا ہے کہ لندن میں سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہا ہے اور نواز شریف اس کے محرک ہیں ، نواز شریف کو ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ نواز شریف بتائیں آپ نے مودی میں تنہائی سے کیا باتیں کیں ، پاکستان سے باہر جا کر کیوں مودی اور جندال کو فون کرتے رہے ۔نوازشریف کو تقریر کی اجازت دینا عمران خان کا غلط فیصلہ تھا۔ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اندھوں کا اصطبل ہے ،اپوزیشن کی تحریک صرف سینیٹ کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان تک ہے ۔ پاک فوج عظیم فوج ہے جس نے دہش-تگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہی ہے، نوازشریف نے پاک فوج کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، بی جے پی کا کوئی کارکن تو فوج کے خلاف ہو سکتا ہے لیکن کوئی لیگی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *