مہنگائی کیخلاف ایکشن پلان تیار

مہنگائی کیخلاف ایکشن پلان تیار ، ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

ہفتے کے روز ٹائیگر فورس کے کنونشن میں شرکت کروں گا ، چاہتا ہوں ٹائیگر فورس آٹا، چینی، دال اورگھی کی قیمتوں کو اپنے علاقوں میں چیک کر کے پورٹل پر پوسٹ کرے ، وزیر اعظم کا ٹوئٹ

اسلام آباد( 11 اکتوبر2020ء) مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ، ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پر عمل درآمد کل سے ہوگا ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق پلان کے تحت حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے ، اس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل کرلی گئی اور وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی ، کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے ، جہاں وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی کریں گے ، وزیراعظم سےگائیڈ لائنز ملنے کے بعد عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔

اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ٹائیگر فورس کے کنونشن میں شرکت کروں گا ، چاہتا ہوں ٹائیگر فورس روزانہ کی بنیاد پر اشیا خورد ونوش کی قیمتوں کا جائزہ لے ، ٹائیگر فورس آٹا، چینی، دال اورگھی کی قیمتوں کوچیک کرے ، ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں اشیا کی قیمتیں چیک کر کے اپنے پورٹل پر پوسٹ کرے ، ان تمام چیزوں پر ہفتے کو ہونے والی میٹنگ میں بات ہوگی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *