خان صاحب کی حکومت گرانا میرے لیے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے، بس کسی کے ایک سگنل کا انتظار ہے ۔۔۔اپوزیشن کیا بڑی چال چلنے والی ہے ؟بلاول بھٹو نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے، اب عمران خان کو گھبرانا پڑے گا، حکومت جلسوں سے گھبراگئی ہے ،ہم گرفتاریاں دینے کو تیار ہیں، استعفوں اور تحریک عدم اعتماد کے آپشنز برقرار ہیں، ہم تحریک کی کامیابی کیلئے صرف عوام کے گرین سگنل کی طرف دیکھ

رہے ہیں،جبکہ عوام کی ترجیح موجودہ حکومت سے جان چھڑانا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک چلانے کیلئے کسی گرین سگنل کی طرف نہیں دیکھتے، ہم جمہوری انداز میں تحریک چلائیں گے، ہم صرف عوام کے سگنل کی طرف دیکھتے ہیں، ہم عوام کو سمجھا نے کی کوشش کررہے ہیں، کہ کورونا وباء پھیلی ہوئی ہے لیکن عوام کی ترجیح یہ ہے کہ اس حکومت سے جان چھڑائیں۔ہر جماعت کی اپنی سیاست ہوتی ہے، ہم اپنے منشور پر چلیں گے، مولانا اپنی سیاست کریں گے۔ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست اس سطح پر پہنچ گئے ہیں جہاں ہمیں مذہب کا نام نہیں لینا چاہیے۔ لیکن ہم سب کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت ہو۔ موجودہ حالات میں حکومت سے کوئی بات نہیں کریں گے۔ حکومت جلسوں سے گھبراگئی ہے ،ہم گرفتاریاں دینے کو تیار ہیں۔ اپوزیشن کی جدوجہد کو کامیاب ہونا ہے ، اس لیے اپوزیشن کی تحریک کے ساتھ غریبوں کی دعائیں ہیں۔عوام موجودہ حکومت کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت کے گھبرانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔استعفوں اور تحریک عدم اعتماد کے آپشنز برقرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف شفاف الیکشن کا ہر سطح پر مطالبہ کیا ہے، گلگت کے ہرضلع میں جاؤں گا، کوئی غیرجمہوری اقدام برداشت نہیں کروں گا۔ اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو حکومت اور سلیکٹرز کو بھگتنا پڑے گا۔شفاف الیکشن وہاں کے عوام کا حق ہے، گلگت کے سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ اور بلوچستان کی زمین پر رات کے اندھیروں میں قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس آرڈیننس کو مستردکرتے ہیں، ایک کرکٹر کو وزیراعظم بناتے ہو، آپ کوکوئی سمجھ نہیں کہ اس طرح کی بچگانہ حرکتوں سے وفاق کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ہم سندھ کی زمین کا ایک ٹکرا بھی غیرآئینی طریقے سے نہیں دیں گے۔ مطالبہ ہے کہ اس کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں آپ کبھی انتقامی کاروائیوں پر اتر آتے ہو، اپوزیشن لیڈر گرفتار ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر پر بغاوت کا مقدمہ درج کروا دیا، اب عمران خان کو گھبرانا پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، مہنگائی ہے، آٹا ، چینی کا بحران اور مہنگائی ہے۔ این ایف سی کا حصہ نہیں دیا جارہا، ہر صوبے میں اس حکومت کی نالائقی کا نقصان ہورہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *