موٹروے کیس کی رپورٹنگ پر پابندی : قوم سے کیا چھپایا جارہا ہے ؟ پاکستانیوں کو آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی نے موٹروے بداخلاقی کیس کی میڈیا کوریج روکنے سے متعلق پیمرا کا ہدایت نامہ مسترد کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مراسلے کو اصل حقائق دبانے اور نااہلی کو چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کا شاہی فرمان سلیکٹڈ

حکومت کی غیر سنجیدگی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موٹروے پر بداخلاقی کا شکار بننے والی خاتون انصاف کی منتظر ہے، نااہل حکومت مرکزی ملزم کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے، میڈیا پر مسلسل آواز اٹھنے کے بعد اب کیس کی کوریج کو ہی روک کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سلیکٹڈ حکومت بتائے کہ مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر سوال اٹھانے سے کیس پر آخر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟۔ اپوزیشن پر بلاجواز تنقیدکرنے والے وزیر اب کہاں چھپ گئے ہیں؟ متعلقہ وزیر اس معاملے پر مسلسل خاموش کیوں ہے۔حکومت سوالات اور تنقید سے بچنے کے لئے اب پیمرا کو استعمال کر کے حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوتا اس اہم کیس پر آواز اٹھاتی رہے گی۔پیمرا کے احکامات بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہیں، پیمرا اس طرح کے ڈکٹیشن لینا بند کرے۔ کیونکہ دبانے سے ایسی آوازوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *