بریکنگ نیوز:پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ:کارکنوں کی پکڑ دھکڑ مزید تیز، مقدمات درج کرلیے گئے

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) سولہ اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گوجرنوالہ جلسے سے قبل مختلف شہروں میں متعدد سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔گوجرانوالہ شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو ممکنہ طور پر بند کرنے کیلئے کنٹینرز منگوا لیے گئے ۔ذرائع کے

مطابق گوجرانوالہ میں اجازت کے بغیر کارنر مییٹنگ کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔سی پی او سرفراز فلکی کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، این او سی کے بغیر کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وکلاء نے ڈی سی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔ذائع کے مطابق کامونکی میں سٹی پولیس نے لیگی رہنما شہباز سرویا سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ سمیت 162 لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پنڈی بھٹیاں میں بھی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کے رہنما شفیق آرائیں سمیت 26 لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *