اگر آج عمران خان یہ کام کر دیں تو وہ اپوزیشن کے لیے اچھے بن جائیں گے ۔۔۔ فواد چوہدری نے سچی اور کھری بات کہہ ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کی کوشش ہے کسی طرح انہیں این آر او مل جائے ، جس کے لیے اپوزیشن اداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، کیوں کہ ان کا مقصد صرف ریلیف حاصل کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا آئین و قانون سے کوئی تعلق نہیں بلکہ صرف 8 کیسزسے ہے، اگر آج یہ 8 کیسز میں ان کو ریلیف دیں تو عمران خان اچھے ہوجائیں گے ، تاہم وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے بہت واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا ، جب کہ اس سے قبل عمران خان نے 2011ء میں ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سب اکٹھے ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ صوبوں کے درمیان جو کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے وہ اس وقت موجود نہیں ہے، یہی وجہ ہے ہم کہتے ہیں اٹھارویں ترمیم پربات ہونی چاہیے، جس کے ذریعے سے اٹھارویں ترمیم پر وفاق و صوبوں میں روابط بہتر ہونی چاہیے ، 2019 میں سندھ کو کہا گیا گندم اٹھالیں انہوں نے نہیں اٹھائی، 2020 میں سندھ نے گندم ریلیز نہیں کی جس سے قیمتیں بڑھ گئیں ، اس کے ساتھ ساتھ تلخیاں بھی ہیں جس کا پارلیمنٹ میں اظہار ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.