پاکستان کے تین دشمن ہیں ۔۔۔ ایک بھارت دوسرا اسرائیل اور تیسرا ۔۔۔حکومت نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا اسرائیل بھارت سے ملتا جلتا ہے، اویس نورانی نے جلسے میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی بات کوئی محب وطن نہیں کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائید کررہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکی صورت میں سیاست میں تفریح کا نیا سامان پیدا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پی پی چند اضلاع تک محدود ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پرائی سرزمین پہ ہماری فوج پر حملہ کیا، فوج کے خلاف باتیں کیں اور آج پھر اداروں کے خلاف باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے اثاثوں کا جواب نہیں دیتی ہیں، جب اپوزیشن کی حکومت ہو تو ادارے ٹھیک ہیں وگرنہ نہیں ہیں، آپ نے اداروں کا استعمال کیا جب کہ ہم نے اداروں کو مستحکم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اداروں کو مضبوط کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان چوروں سے آزاد کریں گے، یہ اپنے والد سے پوچھیں کہ نانا نے روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا تھا مگر آپ نے اس کو تبدیل کرکے 18 ویں ترمیم کا نعرہ بنادیا۔سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ملکی جماعت کو ایک علاقے تک محدود کردیا ہے جب کہ قوم ان سے سوال پوچھ رہی ہے کہ کیا ہوا ان 65 ملین ڈالرز کا؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بد عنوانی پر عدالتوں نے مجرم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایک ایجنڈا ہے کہ کس طرح خود کو احتساب سے بچائیں؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر کی ایک ایک پائی پاکستان میں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.