بریکنگ نیوز:وزیراعظم عمران خان اچانک کہاں پہنچ گئے ؟ تازہ ترین تفصیلات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہےجس میں انہوں نے اسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اچانک پمز ہسپتال کے دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز اور

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وزیراعظم نے پمز ہسپتال کی پرانے ایمرجنسی بلاک کا بھی جائزہ لیا اور اس میں فراہم کردہ سہولتوں کو سراہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹرز حضرات سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔معاون خصوصی برائے صحت نے وزیراعظم کو بتایا کہ کورونا وبا کے پیش نظر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے مخصوص طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ایمرجنسی مریض کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اس کی حالت کے مطابق اسے ہسپتال کے متعلقہ حصے میں منتقل کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار سے ایمرجنسی مریض اور ہسپتال میں پہلے سے موجود مریضوں کو جہاں کورونا سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے اور وہاں مریض کو مرض کے مطابق متعلقہ شعبے میں منتقلی کا عمل بھی آسان ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.