بریکنگ نیوز: اپوزیشن کے جلسے سے ایک روز قبل عدالت نے میاں نواز شریف کو حیران کن ریلیف دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت لاہور نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت دیدی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں نوازشریف ودیگر کےخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی،نواز شریف کواشتہاری قراردینے سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔رپورٹ میں

کہاگیا ہے کہ ملزم نوازشریف کی لندن رہائشگاہ پر 9 اکتوبرکواشتہاروصول کرائے گئے،نواز شریف کی رہائشگاہ پر اشتہاروصول کرنے سے انکارکیاگیا۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی ماڈل ٹائون اوررائیونڈ رہائشگاہوں پر بھی اشتہارات چسپاں کردیئے گئے ،عدالت نے نوازشریف کو پیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھر مہلت دیدی اورمزید سماعت 10نومبرتک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ عدالت نے غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں میرشکیل کے شریک ملزم نواز شریف کے اشتہارات چسپاں کرنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں میرشکیل کے شریک ملزم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار چسپاں کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم، نواز شریف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر بھی اشتہارات چسپاں کئے جائیں۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، تاہم میر شکیل کے شریک ملزم نواز شریف پاکستان کے دیئے گئے ایڈریس پر موجود نہیں تھے، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ملزم کی رہائش گاہ کے باہر اشتہارات چسپاں کئے جائیں۔عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس عدالت کے باہر اور ان کی رہائش گاہ پر آویزاں کردیا ہے، اشتہار میں تحریر کیا گیا ہے کہ ملزم نواز شریف اشتہار چسپاں ہونے کے 30 روز تک عدالت میں پیش ہوجائیں، 30 روز کے اندر عدالت میں پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو مفرور قرار دے دیا جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دفتر وزارت خارجہ 15 اکتوبر کو نوازشریف کیخلاف لندن میں اشتہارات کی چسپاندگی کی عملدرآمد رپورٹ پیش کرے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے ذرائع رجسٹرارآفس نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاوٴں کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں،اور ہائی کورٹ نے نوازشریف بذریعہ اشتہار 24 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق نواز شریف کی العریزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں بذریعہ اشتہار طلبی کے اشتہارات آئندہ ہفتے اخبارات میں شائع ہوں گے، بذریعہ اشتہار طلبی کے باوجود عدم حاضری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *