آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات۔۔۔۔دونوں مسلمان ملک مل کر کیا بڑی گیم ٖ ڈالنے والے ہیں ؟ خبرآ گئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر کی ملاقات ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات اور فوجی تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف اور ترک وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور برادانہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔ترک وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی۔ جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کو بھی سراہا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.