بریکنگ نیوز: طبیعت اچانک خراب ۔۔۔افسوسناک اطلاعات

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ترجمان بلال ہاؤس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز سابق صدر کا چیک اپ کر رہے ہیں اور ان کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے

سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت خرابی کا شکار ہے۔ کچھ عرصہ پہلے وہ صحت کی وجہ سے ہی لمبے عرصے کیلئے منظر عام سے غائب رہے تھے جس دوران طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل اورسلیکٹڈ حکومت ملک پر بوجھ بن چکی ہے، چوری کے ووٹوں سے بنائی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی،18اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈ م ہوگا۔نجی چینل جیو نیو زکے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نا اہل اورسلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔یہ حکومت چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی جو زبردستی عوام پر مسلط کی گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت کراچی کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہر قائد میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی عوام میں جڑیں نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بیروزگاری ، مہنگائی سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا، 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *