سعودی عرب میں 19 لاکھ پاکستانی مقیم

سعودی عرب میں 19 لاکھ پاکستانی مقیم، پاکستان بھیجی جانے والی فی کس رقم 2300 ڈالرز

جاپان میں 17 ہزار پاکستانی مقیم، ملک بھیجے جانے والی فی کس رقم 14 ہزار ڈالرز، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات

لاہور ( 10 اکتوبر2020ء) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ معروف صحافی اور اینکر جنید سلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت بیرون ممالک سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں، تاہم سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھجوائی جانے والی فی کس رقم انتہائی کم ہے۔

جنید سلیم کا بتانا ہے کہ سعودی عرب میں روزگار کیلئے 19 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ سعودی عرب سے پاکستان بھیجی جانے والی فی کس رقم 2300 ڈالرز ہے۔ سعودی عرب کے مقابلے میں ایشیائی ملک جاپان میں صرف 17 ہزار پاکستانی مقیم ہیں، تاہم جاپان سے ملک بھیجے جانے والی فی کس رقم 14 ہزار ڈالرز ہے۔

جنید سلیم کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مزدور طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔جبکہ جاپان میں مقیم زیادہ تر پاکستانی اپنے کاروبار کر رہے ہیں۔ جنید سلیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے والے پاکستانی کی اکثریت غیر ہنر مند افراد پر مشتمل ہے، اسی لیے یہ لوگ بیرون ملک زیادہ پیسہ کمانے سے قاصر رہتے ہیں۔ جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک جانے والے پاکستانیوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے جو ہنر مند ہیں، اسی باعث ان ممالک میں مقیم پاکستانی زیادہ سرمایہ کمانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران 23 ارب ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔ جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک بیرون ممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات میں مزید اور واضح اضافہ ہو گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *