بریکنگ نیوز:(ن)لیگ دو حصوں میں تقسیم ، مریم نواز اور شہباز شریف گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کو اپنے حالیہ بیانیے پر منانے کی کوششیں

تیز کردی ہیں اور اسی سلسلے میں ان کی ہفتہ کو شہباز شریف کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کی ملاقات کے بارے میں سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر بھی اس ملاقات میں ساتھ ہوں گے۔ مریم نواز کو محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کے بعد شہباز شریف سے ملنے دیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.