پیسے کی خاطر ملک چھوڑنے کا فیصلہ : آپ کا یہ فیصلہ ایسے ہی ہے جیسے ایک عورت پیسے کے لیے ۔۔۔۔ جنت مرزا کے پاکستان چھوڑنے کے اعلان پر ایک خاتون نے انہیں کھری کھری سنا دیں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا کو پاکستان چھوڑ کر جاپان میں بسنے اور پاکستانیوں کی ذہنیت کو گندا قرار دینے پر ایک بختاور شاہ نامی خاتون نے خوب کھری کھری سنادیں۔بختاور شاہ نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا ” بی بی آپ بہتر صحت، تعلیم اور

بنیادی ضروریات زندگی کیلئے جارہی ہیں اور یہ کچھ غلط بھی نہیں ہے، ہر کسی کو بہتری کیلئے سوچنا چاہیے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ یہ اسی طرح ہے کہ آپ اپنے شوہر کو کسی امیر اور خوش شکل آدمی کیلئے چھوڑ دیں اور بعد میں پہلے شوہر کو برا بھلا کہیں۔”بختاور شاہ نے مزید لکھا کہ ” میں “انھے واہ” محبت وطن نہیں ہوں، بہت مسئلے ہیں لیکن اگر ایک سائنسدان، سماجی کارکن یا اس درجے کا کوئی شخص ملک کے خلاف بات کرتا ہے تو سمجھ میں بھی آتا ہے کیونکہ یہ پریکٹیکل لوگ ہیں جو بہتری کی بات کرتے ہیں لیکن جنت مرزا جیسے لوگ جن کا سارا کارنامہ ہی یہ ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالورز اکٹھے کیے ، ایک ہزار اچھی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ ایسے لوگوں کے منہ سے ایسی باتیں قابل قبول نہیں ہیں۔”بختاور شاہ نے اپنی پوسٹ میں چھکا مارا اور کہا کہ ” ہاں یہ بھی ہے کہ پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے، اسی لیے وہ آپ جیسے لوگوں کو فالو کرتے ہیں، آخر کیوں یہ جنت کو فالو کرتے ہیں؟ کیا اس نے کچھ ایجاد کیا ہے؟ کیا وہ صحت ، تعلیم یا انسانیت کی بہتری کیلئے کوئی تخلیقی کام کر رہی ہے؟ نہیں بالکل نہیں ، صرف اپنی چھچھورے پن سے بھرپور تصاویر 39 ایڈیٹنگ ایپلی کیشنز سے گزار کر آپ تخلیقی یا معاشرے کیلئے کار آمد نہیں بن جاتے ۔خاتون نے جنت مرزا کو منہ توڑ جواب دے دیا،”خیال رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے جب ان سے سوال پوچھا کہ آخر وہ پاکستان کیوں چھوڑ رہی ہیں تو اس کے جواب میں جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ” پاکستان بہت پیارا اور اچھا ہے لیکن پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ۔”

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *