حالات خراب، مریم نواز کو آج رات نامعلوم جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) صحافی طاہر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے پلان کے تحت مریم نواز آج رات کو “نامعلوم جگہ” پر منتقل ہوسکتی ہیں۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر ملک نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کے بارے میں مسلم لیگ ن نے

پلان اے، بی اور سی بنا رکھے ہیں ، اسی پلان کے تحت مریم نواز آج رات کو کسی ” نامعلوم جگہ” پر منتقل ہوسکتی ہیں کیونکہ خطرہ ہے کہ انہیں جلسوں میں شرکت سے روکنے کیلئے بند کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صبح ہوتے ہی حسین نواز کے دفتر پہنچ جاتے ہیں جہاں بیٹھ کر ساری منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ مریم نواز لاہور سے جبکہ بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ کے جلسے میں جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ 5 ہزار رضا کار ہوں گے جبکہ انہوں نے لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے مدرسوں کے اساتذہ کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔طاہر ملک کے مطابق اپوزیشن کو اس وقت نفسیاتی برتری حاصل ہے ۔ حکومت کیلئے مسئلہ یہ ہے کہ اگر جی ٹی روڈ پر جلسہ ہونے دیتے ہیں تو سارا روڈ جام ہوجائے گا اور اگر جلسہ نہ ہونے دیا تو بھی اپوزیشن کی جیت ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *