مئوقف کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

پاک فوج نے آذربائیجان کے مئوقف کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

نگورنو کاراباخ کے تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، مسلح افواج آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے آذری سفیر کی ملاقات

راولپنڈی ( 09 اکتوبر 2020ء) پاک فوج نے آذربائیجان کے مئوقف کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ نگورنو کاراباخ کے تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، مسلح افواج آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کے درمیان جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے۔جس میں میں باہمی دلچپسی امور اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نگورنو کاراباخ کے تنازع پر آذربائیجان کے مئوقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

نگورنو کاراباخ کے تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ ملاقات کے بعد پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت پر پاکستانی افواج سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یاد رہے پاکستان آذربائیجان کے مئوقف کی بھرپورحمایت کرتا ہے، اس کی تائید دفترخارجہ بھی کرچکا ہے۔ لیکن افواج بھجوانے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *