پول کُھل گئے۔۔!! شہباز شریف نے اہلیہ اور بچوں کو کتنے مالیت کے تحائف دیے اور لیے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (ویب ڈیسک) اردو ٹی وی بڑا سیاسی تہلکہ۔ صدر مسلم لیگ (ن) اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے اربوں روپے مالیت کے تحائف دینے اور لینے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ دستاویزت کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے اہلیہ اور بچوں کو 24 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 400روپے تحائف دیئے ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے صاحبزاوں سے 4 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار678 روپے تحفے میں وصول کئے ، شہباز شریف نے نصرت شہباز کو 749 کنال اراضی تحفے میں دی، شہباز شریف کو 867 کنال 18 مرلے کی قیمتی اراضی والدہ سے تحفے میں ملی،748کنال 19 مرلے کی قیمتی اراضی اپنے والد سے تحفے میں ملی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے 2011/12 میں سلمان شہباز کو 17 کروڑ 12 لاکھ 38 ہزار 200 روپے تحفے میں دئیے ، حمزہ شہباز کو شہباز شریف نے 2013 میں ایک کروڑ 7 لاکھ ، 2015 میں 2 کروڑ روپے بطور تحائف دئیے ، شہباز شریف نے 2015 میں تہمینہ درانی کو ڈیفنس میں 2 کروڑ 40 لاکھ کا پلاٹ تحفے میں دیا،2015میں شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ہری پور میں ایک کاٹیچ اور ایک بنگلہ خرید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہری پور میں خریدے گئے تحائف کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ 39 ہزار 200 ظاہر کی گئی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *