عمران خان کا جانا کنفرم ،دسمبر تک سیاست میں کیا بڑ ا ہونے والا ہے ؟اندر کی بات منظر عام پر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حکومت دسمبرسے آگے جاتی ہوئی نظر نہیں آرہی ، ہم مقدمات سے نہیں ڈرنے والے۔نجی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا گیا، حکومت کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مقدمات سے ڈرنے والے نہیں، یہ حکومت دسمبر سے آگے جاتے ہوئے نظر نہیں آرہی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے سول نافرمانی تحریک تو شروع نہیں کی، عدالت کو گالیاں نہیں دیں،بجلی کے بل نہیں جلائے، پی ٹی وی کا گھیراﺅ نہیں کیا ،ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنے کے لیے نہیں کہا، وزیراعظم کے گھر کا گھیراﺅ کرنے کا نہیں کہاپھر بھی ہم پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور ہم آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کرتے ہوئے عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جو کہ پہلا جلسہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا۔جبکہ دوسری جناب ایک خبر کے مطابق صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ لوگوں کیساتھ اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرنے کا اعلان، اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا، استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کیساتھ اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔ہم دس لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ بہت کامیاب ہوگا، گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، یہ ریفرنڈم ملک دشمن اور اپوزیشن دشمن کے خلاف ہے جو تاریخی ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں پی ڈی ایم اپنا موقف عوام کے سامنے رکھے گی۔اس تحریک میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں۔16اکتوبر کو اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا ۔استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شاہدرہ میں ہونے والی ایف آئی آر میں ابھی تو تین جرنیلوں نے بھی تھانے جانا ہے،ابھی تو وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی آ رہے ہم سب تھانہ شاہدرہ گرفتاری کیلئے جائیں گے۔لگتا یہ ہے پولیس مستقل تھانہ شاہدرہ کو بند کرکے دوڑ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ حکومت کی مرضی کے بغیر پوری اپوزیشن پارٹی پر مقدمہ درج کر دیاجائے۔ (ن) لیگ کی قیادت اور رہنمائوں پر غداری کا مقدمہ حکومت نے جان بوجھ کر بنایا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *