جناب والا : عمران خان نے ہمیں رلا کر رکھ دیا ہے ، آپ سے درخواست ہے کہ ۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) نے عمران حکومت کی شکایت کس عالمی طاقت کو لگانے کا فیصلہ کر لیا ؟ حیران کن انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اپنے اور پارٹی کیخلاف کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف عالمی فورمز میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں

شہباز شر یف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور حکومتی کارروائیوں کو انتقام قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے مسلح افواج،متعلقہ ایجنسیوں کے حکام سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر پا بندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے اگرایسی کوئی ملاقات قومی سلامتی یاآئینی ذمہ داریوں کیلئے ضروری ہو ئی توپھر پارٹی قائدکی منظوری سے کی جائیگی۔ منگل کو سابق وزیر اعظم نوا زشریف کی طرف سے یہ ہدایت نامہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جاری کیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی قیادت سمجھتی ہے اگرچہ یہ ملاقاتیں اچھی نیت سے کی جائیں پھربھی ان سے تنازعات جنم لیتے ہیں،ان ملاقاتوں کے مخصوص حصے لیک کرکے سیاسی رہنما ؤ ں کوبدنام کیا گیا۔ نوازشریف نے کہا فیصلہ کیاگیاہے کہ مستقبل میں کوئی پارٹی رکن افواج یامتعلقہ ایجنسیوں کے کسی فردسے ملاقات نہیں کریگا،ملاقات ذاتی یا سرکاری، کسی نوعیت کی نہیں ہوگی۔ ہدایت میں کہاگیاکہ نوازشریف کے اے پی سی سے خطاب کوپارٹی اور عوام میں جیسے پذیرائی ملی اس سے وہ بہت خوش ہیں، نوا زشریف پارٹی قیادت سے مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کی توقع کرتے ہیں۔ احسن اقبال کی جانب سے جاری سرکلر میں کہاگیا ہم پاکستان کی بقا کی لڑائی لڑ رہے ہیں،ہمارا موقف آئین کی بالا دستی کیلئے جبکہ ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالا تر ہے۔قومی سلامتی یا آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے کوئی ملاقات ضروری ہوئی تو پارٹی قائد سے اجازت حاصل کی جائیگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *