گلگت بلتستان میں انتخابی میدان کب سجے گا

الیکشن 15 نومبر کو ہوں گے ، تمام جماعتوں نے فوج طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ( 02 اکتوبر 2020ء) گلگت بلتسان میں انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، انتہائی اہمیت کے حامل الیکشن 15نومبر کو ہوں گے ۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو الیکشن ہوں گے ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے پر عزم ہیں ، تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کے اقدامات سے مطمئن ہیں ، تاہم تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ الیکشن میں فوج کو طلب کیا جائے ۔ دوسری طرف گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے عام انتخابات 2020 کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے درمیان انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ، دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اشتراک عمل کا اعلان وفاقی وزیر امور کشمیراور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسدعباس نقوی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور تحریک انصاف کے سینئرنائب صدر ارشدداد بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت نے طویل مشاورت کے بعد گلگت بلتستان الیکشن میں انتخابی اتحاد کی تشکیل کا باقاعدہ اعلان کردیا ، دونوں جماعتیں مل کر آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی اور حکومت سازی میں بھی شریک ہوں گی ، اس اتحاد میں ایک اور سیاسی جماعت اسلامی تحریک پاکستان کو شامل کرنے کیلئے مزاکرات جاری ہیں امید ہے کہ وہ بھی جلد اس اتحاد کاحصہ ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *