حسن نواز کو اچانک فون! یہ فون کال کس نے اور کیوں کی؟ پوری (ن) لیگ میں تشویش کی لہر

لندن (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دھمکی آمیز پیغامات موصول۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حسن نواز کو برطانوی نمبر سے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز

پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حسن نواز نے لندن پولیس کو دھمکی آمیز پیغامات ملنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ پولیس نے حسن نواز سے فون نمبر اور پیغامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے قریب لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم نمبرز سے کہا جا رہا ہے کہ آج کی تقاریر کے بعد کریک ڈاؤن کے لیے تیار ہو جانا چاہئیے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام نوٹ کر لیں ، یہ ریکارڈ کے لیے یہاں لکھا ہے۔ مریم نواز کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی تھی جن لوگوں کو فون آئے ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہو گا تاکہ دھمکی دینے والے تک پہنچا جا سکے۔ براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے ادارروں سے رابطہ کریں اور فارنزک کرا لیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.