بریکنگ نیوز: راجہ بشارت نا اہلی کیس۔!! پی ٹی آئی رہنما کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن سے تازہ ترین خبر آگئی

اسلام آباد (ؤیب ڈیسک) اردو ٹی وی الیکشن کمیشن میں پنجاب کے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ راجہ بشارت کی طرف سے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا گیا، درخواست گزار سیمل وحید نے کہا کہ راجہ بشارت کےجواب میں بہت سے نکات قابل اعتراض،

غیرضروری ہیں،جواب کی کاپی تاخیر سے ملی، پڑھ کر دلائل دوں گی، راجہ بشارت کا جواب پڑھ کر تفصیلی جواب دونگی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتو ی کردی۔ پنجاب کے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں راجہ بشارت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ راجہ بشارت معزز الیکشن کمیشن کے احکامات کو نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت نااہلی کیس میں جواب جمع کروانے کے متعدد بار احکامات جاری کیے۔راجہ بشارت کو کمیشن کی جانب سے جواب جمع کروانے کے 5 بار آخری مواقع بھی دئیے گئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ راجہ بشارت نے 4 اور 27 فروری، 5 ، 12 اور 24 مارچ، 14 اپریل اور 3 جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی آخری مہلت کے باوجود جواب جمع نہ کروایا۔ راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن کے حکم کو سنجیدہ نہ لے کر ہوا میں اڑایا۔ راجہ بشارت نے نااہلی سے بچنے کے لیے کاروائی کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ راجہ بشارت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔ درخواست گزارنے کہا کہ راجہ بشارت کے خلاف الیکشن ایکٹ کی دفع 10 آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے۔ راجہ بشارت کے الیکشن کو سرے سے کالعدم قرار دیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *