امریکہ کس ملک میں جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہا ہے ؟ چین کے انکشاف نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے امریکا پر ایشیا پیسیفک میں محاز آرائی کا الزام عائد کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایشیا پیسیفک میں امریکا پر ‘محاذ آرائی’ کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ ‘انڈو پیسفک اتحاد’ کی تشکیل کا منصوبہ خطے کے لیے ‘سیکیورٹی رسک’ ہے۔خیال رہے کہ ملائیشیا

کے ہم منصب ہشام الدین حسین سے ملاقات کے بعد وانگ پی نے بیان جاری کیا تھامذکورہ ملاقات میں انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے میں چین کی قیادت کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا اور ایسوسی ایٹ آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنس (آسیان) پر زور دیا کہ وہ ‘بیرونی رکاوٹوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کریں’۔چینی وزیر خارجہ کا دورہ کوالالمپور دراصل جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کا حصہ ہے اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹوکیو کا دورہ کیا اور جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ چار طرفہ سربراہی اجلاس ہوا۔وانگ یی نے امریکا کے زیرقیادت ابھرنے والے اتحاد کو یورپ میں نیٹو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جو کچھ کر رہا ہے وہ ‘ایک خطرناک راستہ ہے’۔انہوں نے کہا کہ امریکا پرانی سرد جنگ کی ذہنیت کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتا ہے کہ مختلف گروہوں کے مابین تصادم پیدا کرنا چاہتا ہے اور جیو پولیٹیکل مقابلے کا باعث بنے گا۔وانگ یی نے کہا کہ اس لحاظ سے حکمت عملی خود ہی ایک سیکیورٹی رسک ہے اگر اسے آگے بڑھانے پر مجبور کیا گیا تو سرد جنگ کے تاریخ زندہ ہوجائے گی۔چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایشیا پیسیفک کی اقوام متحدہ کی طرف سے چلائی جانے والی ‘باہمی مفاد اور جیت کی حقیقت’ کی پالیسیوں کے برخلاف خطے میں اپنا تسلط برقرار رکھنے پر تلا ہوا ہے۔وانگ یی نے کہا کہ ہمارے خیال میں خطے کے مستقبل کا تعین خطے کے لوگوں کو کرنا چاہیے، مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے ہمیں خود استحکام حاصل کرنے کا حق ہے

اور ہمیں آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا بھی حق ہے’۔واضح رہے کہ امریکا اور چین کے مابین گزشتہ کئی برس سے کشیدگی جاری ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے چین نے مناسب اقدامات نہیں کیے اور عندیہ دیا جاتا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی حکومت کو اس معاملے پر سزا دی جائے گی۔انہوں نے جنوری میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ہواوے پر نئی پابندیوں کے بعد چین ککی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف اقدام کی توقع کی جارہی ہے جو چین میں فروخت پر انحصار کرتی ہیں جن میں کوالکوم اور ایپل قابل ذکر ہیں۔چینی حکومت کے زیرتحت کام کرنے والے اخبار گلوبل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ چینی حکومت ہواوے پر نئی پابندی کے بعد جوابی اقدامات کے لیے تیار ہے۔ امریکا کی جانب سے چینی حکومت کو اس معاملے پر سزا دی جائے گی۔انہوں نے جنوری میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ہواوے پر نئی پابندیوں کے بعد چین ککی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف اقدام کی توقع کی جارہی ہے جو چین میں فروخت پر انحصار کرتی ہیں جن میں کوالکوم اور ایپل قابل ذکر ہیں۔چینی حکومت کے زیرتحت کام کرنے والے اخبار گلوبل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ چینی حکومت ہواوے پر نئی پابندی کے بعد جوابی اقدامات کے لیے تیار ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *