بریکنگ نیوز:پاکستان سے فرار ہو جانے کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے، زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سے فرار ہو جانے کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری وطن واپس پہنچ گئے، میری پاکستان واپسی کئی لوگوں کے لیے مایوس کن ہوگی، 10 روز اہل خانہ کے ساتھ گزار کر واپس اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کئی روز بیرون ملک رہنے کے بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں۔ان کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ بیرون ملک واپس چلے گئے ہیں۔ کچھ صحافیوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری پاکستان سے فرار ہوگئے، اب ملک واپس نہیں آئیں گے۔ تاہم اب زلفی بخاری نے پاکستان واپس آنے کے بعد بیان جاری کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میری پاکستان واپسی کئی لوگوں کے لیے مایوس کن ہوگی، 10 روز اہل خانہ کے ساتھ گزار کر واپس اسلام آباد پہنچ چکا ہوں۔ جو کہتے تھے میں بھاگ گیا ہوں، کیا وہ اپنا جھوٹ تسلیم کریں گے؟ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ صحافت جیسے معزز پیشے کو داغ دار کررہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قوم کی آمدن کومد نظر سربراہان کے اخراجات کا تعین ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں مہنگائی کی صورت حال پرکابینہ میں کھل کربحث ہوئی۔بعض وزرا نے بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا، مراد سعید،شیخ رشید، فیصل واوڈا اور دیگر وزرا نے مہنگائی کا معاملہ اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا مشاورت جاری ہےحکومت جلدایکشن پلان پر عمل شروع کرےگی۔فیصل واوڈا نے سابق اعلی ٰحکومتی شخصیات سے مراعات کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سابق صدور،گورنر اور وزرائےاعلیٰ کودی گئی غیرضروری مراعات واپس لی جائیں، حکومت کفایت شعاری مہم پر عمل کر رہی ہے، سابق حکومتی شخصیات غیر ضروری مراعات کی مستحق نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *