عمران حکومت کی سیاست کا دی اینڈ کیا ہو گا ؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کا ا یک بھی جلسہ کامیاب ہوگیا تو یہ حکومت سے برداشت نہیں ہوگا جس سے مجھے لگتا ہے کہ بڑے پیمانے پرگرفتاریاں ہونگی، جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد آئے گی کیونکہ وہ حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام

میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کس کس کو غدار قرار نہیں دیا گیایہ کوئی نئی بات نہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم ایسی روایت قائم کر رہے ہیں جس کے خدانخواستہ کل کو خود شکار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خطرہ ہے کہ حکومت اپوزیشن کی سرگرمیوں کو بزور بازو روکے گی ۔ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ انتظامی ہتھکنڈوں سے کسی کی لیڈری کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔شہباز گل کی سیاست بھی جب یہ حکومت جائے گی تو گل ہوجائے گی۔جبکہ دوسری جناب ایک خبر کے مطابق صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ لوگوں کیساتھ اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرنے کا اعلان، اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا، استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کیساتھ اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔ہم دس لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ ن لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ بہت کامیاب ہوگا، گوجرانوالہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، یہ ریفرنڈم ملک دشمن اور اپوزیشن دشمن کے خلاف ہے جو تاریخی ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں پی ڈی ایم اپنا موقف عوام کے سامنے رکھے گی۔اس تحریک میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں۔16اکتوبر کو اس تحریک کی قیادت عوام کے ہاتھوں میں ہوگی کوئی اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گا ۔استعفے بھی دیں گے دھرنا بھی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شاہدرہ میں ہونے والی ایف آئی آر میں ابھی تو تین جرنیلوں نے بھی تھانے جانا ہے،ابھی تو وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی آ رہے ہم سب تھانہ شاہدرہ گرفتاری کیلئے جائیں گے۔لگتا یہ ہے پولیس مستقل تھانہ شاہدرہ کو بند کرکے دوڑ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ حکومت کی مرضی کے بغیر پوری اپوزیشن پارٹی پر مقدمہ درج کر دیاجائے۔ (ن) لیگ کی قیادت اور رہنمائوں پر غداری کا مقدمہ حکومت نے جان بوجھ کر بنایا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *