بریکنگ نیوز: عمران حکومت نے پاکستان میں ’’ٹک ٹاک‘‘ پر کیوں پابندی لگائی؟ (ن) لیگی رہنما کا پابندی ہٹانے کا مطالبہ، کروڑوں اسٹارز کی آواز بن گئے

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ’’ٹک ٹاک‘‘پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا اور سوال کیا عمران خان کی حکومت نے پاکستان میں ٹک ٹاک پرکیوں پابندی لگائی؟ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت اور امریکا نے چین کیخلاف بطور پابندی اقدام ٹک ٹاک پرپابندی لگائی جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان میں ٹک ٹاک پرکیوں پابندی لگائی؟ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اور اس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہورویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد روکنے کا موثر میکنزم نہ بنانے پر ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کو تمام نیٹ ورک پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، موبائل فون کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔ ٹک ٹاک پرپابندی کو شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے ، ٹک ٹاک پاکستان میں جنون کی حدتک مقبول ہوگئی تھی، یہ جنون کئی حادثات کا بھی سبب بنا بتایا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی ٹک ٹاک پرپابندی کے حق میں تھے، وزیراعظم پورٹل پر بھی شہریوں کی جانب سے ٹک ٹاک پرپانبدی کی درخواست کی جارہی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *