” مجھے بلو رانی سے لڑوا دیا ہے ،ڈر ہے کہ بریک اپ ہی نہ ہو جائے۔۔۔!!! “شیخ رشید کا ناقابل یقین بیان سن کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ،ان کا کہناہے مجھے بلو رانی کے ساتھ لڑوا دیا ہے،پیپلز پارٹی کسی صورت زیادہ نہیں چلے گی ،ڈر ہے کہ بریک اپ ہی نہ ہو جائے ،مریم نواز جب تک میرے بارے میں کچھ نہیں کہتیں ،میں ان

کا احترام کروں گا ،جب یہ جلسہ کریں گی تو اگلے روز جواب دوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا نہ پھیل جائے ،وزیر اعظم نے مجھے ذمہ داری دی ہے میں ان کی اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ 31دسمبر سے 20فروری کی تاریخ دی ہے ،مسلم لیگ ’ش‘لیگ بن کر رہے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) پر چلنے والی کوچوں کی بحالی کا معائنہ کرنے کے لیے اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوزیشن اس لیے بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہے کہ آئندہ برس مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی زیادہ نشستیں حاصل کرلے گی۔انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم نے اپنا جلسہ کوئٹہ میں اس لیے ملتوی کیا کیونکہ وہ یہ جان گئے تھے کہ وہ کتنے غیر مقبول ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چند دن قبل لاہور میں ہونے والا جلسہ فلاپ شو تھا، اس کی وجہ سے ہمارا موقف ثابت ہوگیا کہ مسلم لیگ (ن) غیر مقبول جماعت ہے اور عوام نے ان کی کہانیاں خریدنے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ش)، مسلم لیگ (ن) سے راہیں علیحدہ کرلے گی۔وزیر ریلوے نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز سے 3 سوالات بھی کیے، انہوں پوچھا کہ سپریم کورٹ میں میموگیٹ سکینڈل میں کون کالا کوٹ پہن کر سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف گیا تھا؟ آیا نواز شریف نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کی جانے والی ’خوفیہ ملاقات‘ کے بارے وزارت خارجہ یا کسی دوسری ادارے کو آگاہ کیا؟ اور کیوں مریم نواز کا ٹوئٹر اکاونٹ تقریباً ایک سال تک خاموش رہا کس نے انہیں قومی احتساب بیورو لاہور میں ان کا موبائل واپس کیا؟انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف ان کی تحریک ناکام ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *