پرسوں سے کیا کام کرنے کا اعلان کردیا

بڑھتی ہوئی مہنگائی ، وزیر اعظم عمران خان کو بالآخر ہوش آہی گیا پرسوں سے کیا کام کرنے کا اعلان کردیا؟عوام تنائج کی منتظر

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیںکہ آیا ملک میں اشیائے خورونوش کی واقعی میں قلت ہے یا پھر یہ مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کا بھی جائزہلے رہے ہیں کہ آیا ملک میں مہنگائی بین الاقوامی منڈی میں دالوں اور پام آئل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تو نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے اپنی پالیسی نافذ کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *